سیمی فائنل میچ سے قبل ہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ایڈیلیڈ (پی این آئی )بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں انگلش ٹیم کو ممکنہ طور پر مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

 

 

 

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ ملان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھچاؤکی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں پٹھوں کے کھچاؤ کا شکار ہونے کے باعث وکٹ پر ہی لڑکھڑا گئے تھے۔اس حوالے سے معین علی نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیوڈ ملان کئی برسوں سے ہمارا اہم کھلاڑی ہے اور ہمیں ان کی انجری کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب ان کے سکین کی رپورٹ آئی تو کہہ سکتا ہوں وہ اچھی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close