ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کیا قومی ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمزور ٹیموں سے بھی شکست کھانے کے باوجود اگر مگر کی ڈگر قومی ٹیم کو سیمی فائنل کے دروازے سے اندر داخل کر سکتی ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ آسٹریلیا کے میدانوں میں جاری ہے جہاں گروپ بی میں صورتحال بہت دلچسپ ہے۔

 

 

بھارتی ٹیم آج اپنا تیسرا میچ جیتنے کے بعد چھ پوائنٹس حاصل کر کے سر فہرست ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے باعث “چوکرز” تین میچز کھیل کر 5 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ فہرست میں بنگلہ دیش چار میچز کھیل کر دو میں فتح اور دو میں شکست کے بعد چارپوائنٹس کیساتھ تیسرے ، زمبابوے چار میچز کھیل کر تین پوائنٹس کیساتھ چوتھے ، پاکستان تین میچز کھیل کر دو پوائنٹس کیساتھ پانچویں اور نیدر لینڈ چار میچز کھیل کر دو پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان اپنا اگلہ میچ جنوبی افریقہ کیخلاف جمعرات کو کھیلے گا , میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان کو چار پوائنٹس حاصل ہو جائیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے پوائنٹس پانچ ہی رہیں گے ۔اس کے بعد پاکستان بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا جہاں اسے میچ جیت کر اپنےپوائنٹس کو 7 کرنا ہے ۔ ایسے میں ضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقہ کو آخری میچ میں اپ سیٹ شکست ہو تو ہی پاکستان آگے جا سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close