میلبرن(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے ہاتھ بھارت کی شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے کیچز بھی ڈراپ کیے اور رن آؤٹ بھی چھوڑے جس پر بلیو شرٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے بھی جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سلیم ملک نے ایک نجی ٹی وی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت ہی بری فیلڈنگ کی، اگر بھارتی کھلاڑی تھوڑی سی اچھی فیلڈنگ کر لیتے تو میچ نہ ہارتے، جو کیچ انہوں نے ڈراپ کیے ایسے کیچ چھوٹنے والے نہیں ہوتے۔سلیم ملک کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت ہمیشہ ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں، بھارتی ٹیم نے میچ کی ابتدا میں تھوڑا جوش اور جذبہ دکھایا لیکن انہوں نے جو فیلڈنگ کی اس پر مجھے تھوڑا سا شبہ ہے، بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستانی ٹیم آگے آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں