لاہور(پی این آئی)حریف ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا، بابر جہاں ارشدیپ کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹے وہیں کپتان نے بھارت کی اننگز میں اسپنر محمد نواز کو آخری اوور دینے کا بڑا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ بھارت کے حق میں بہتر ثابت ہوا اور حریف ٹیم نے فتح سمیٹ لی۔سوشل میڈیا پر بھارت کی فتح پر مایوس شائقین نے بابر کے نواز سے آخری اوور کرانے پر بھی سوال اٹھائے تھے تاہم پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد اب کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول اٹھے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ’ نواز سے آخری اوور کروانے میں بابر کا قصور نہیں کہ انہیں 8 اوورز اسپنرز سے ہی کروانے تھے، 7 اوور وہ اسپنرز سے کرواچکے تھے لیکن آخری اوور ٹیم کے گلے پڑگیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بابر نواز کا اوور نہیں روکتا اور نواز پہلے ہی اپنے آخری اوور میں چھکے کھالیتا تو میچ ختم ہوجاتا لہٰذا بابر نے چاہا تھا نواز سے اوورز سے قبل ہی وہ دو وکٹیں لے لیں کیوں کہ اس وقت 6 گیندوں پر 12 سے 15 رنز کی اوسط چل رہی تھی لہٰذا ہم امید کررہے ہوتے ہیں کہ وکٹ گرجائی گی، بہترین کرکٹ کے لیے یہی حکمت عملی ہونی چاہیے ‘۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں