سنسنی خیز پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہلاکت ہونے کا انکشاف

نئی دلی (پی این آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ کو دیکھتے ہوئے ایک بھارتی شخص ہارٹ اٹیک سے مر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست آسام کے ایک سنیما ہال میں پیش آیا، جہاں 34 سالہ بٹو گوگوئی دوستوں کے ساتھ میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے گیا ہوا تھا۔

تاہم میچ کے دوران گوگوئی گر گیا اور بے ہوش ہوگیا۔اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ میچ کے دوران پیدا ہونے والی انتہائی شور کی آلودگی کی وجہ سے گوگوئی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے اس میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی تھی. اس میچ کی سنسنی خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ آخری گیند تک چلا تھا اور انڈیا کی طرف سے ہدف حاصل کرنے تک واضح نہیں تھا کہ مقابلہ کون جیتے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close