پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز کو ری شیڈول کر دیا

لاہور (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں ،یہ سیریز جنوری 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024 میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔جنوری 2023میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں