ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، تین ٹیموں نے چار کھلاڑی تبدیل کر دیئے

ہوبارٹ (آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین ٹیموں نے چار کھلاڑی تبدیل کردیئے ،آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تمام تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسکواڈ میں دو، انگلینڈ اور عرب امارات میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سری لنکن اسکواڈ میں کاسون رجیتھا کو دشمنتا چمیرا کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ دنوشکا گونالتھیکا بھی ایونٹ سے آٹ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ اشین بندارا نے لی ہے۔

انگلش ٹیم میں ریس ٹوپلے کی جگہ ٹمال ملز کو شامل کرلیا گیا ہے جبکہ عرب امارات کے اسکواڈ میں زوار فرید کی جگہ فہد نواز کی شمولیت ہوئی ہے۔آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تمام تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close