برطانیہ کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان، اہم بولر انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

ہوبارٹ (آئی این پی ) برطانیہ کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ریس ٹاپلے انجری کے باعث آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریس ٹاپلے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریس ٹاپلیکی جگہ ٹائمل ملز کو انگلینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ٹائمل ملز کو ٹریولنگ ریزروز میں شامل رچرڈ گلیسن پر ترجیح دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close