ویرات کوہلی اور روہت شرما کی بیٹنگ آسٹریلیا میں فلاپ، ورلڈ کپ سے پہلے ہی جھٹکا لگ گیا

پرتھ(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا الیون کی ٹیم نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ہوتے ہوئے کے ایل راہول کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو پریکٹس میچ میں 39 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا۔

ویسٹرن آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نک ہابسن اور ڈی آرسی شارٹ کی ففٹیز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے۔ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی سکور کر سکی۔بھارت کی جانب سے کپتان کے ایل راہول کے علاوہ کوئی بھی بیٹر عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا، کے ایل راہول نے 55 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close