اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ ان کی طبعیت بہتر ہو گئی ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین ابھی مکمل آرام کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ اور محمد حسنین وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے تھے، دونوں فاسٹ بولرز سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کل اور آج نیٹ سیشن کیا ہے، انہوں نے آج اکیلے نیٹ سیشن کیا، ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے آج آرام کیا ہے، قومی اسکواڈ کل کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔ پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں اگلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں دونوں میچز جیت چکی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں