لاہور (آئی این پی )7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی پاور پلے(6 اوورز)میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھٹے میچ میں پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔
یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی پاور پلے میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا اسکور ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی سرزمین پر بھی یہ پاور پلے کا سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81رنز بنائے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں