پاکستان میں پہلی بار دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپائیڈر کیم دستیاب ہو گا

کراچی(آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپائیڈر کیم دستیاب ہوگا،گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تنصیب کے دوران بوجوہ اسپائیڈر کیم قابل استعمال نہ رہا تھا، تاہم تیکنیکی عملہ کی انتھک جدوجہد کے بعد اسے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز کے میچز کے لیے اسپائیڈر کیم نصب کیا جائے گا۔

قبل ازیں اسپائیڈر کیم کا استعمال پی ایس ایل میں کیا جاتا رہا ہے اور اب جمعرات کو سیریز کے دوسرے میچ میں اسپائیڈر کیم کی سہولت میسر ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close