انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں حیدر علی کا شاندار کیچ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں حیدر علی کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پہلے ٹی 20 میچ میں حیدر علی نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیاانگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب فل سالٹ 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیحیدر علی نے شاہنواز دھانی کی گیند پر فل سالٹ کا شاندار کیچ پکڑا،

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند بانڈری لائن سے باہر جارہی ہے لیکن حیدر علی نے کیچ پکڑ کر خود بھی کمال انداز میں بیلنس کیا اور فال سالٹ کی وکٹ حاصل کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close