محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(آئی این پی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا،کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف 46 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے،اس نصف سنچری کے ساتھ ہی محمد رضوان 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے،

رضوان نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 52 اننگز میں ہی اپنے 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز کھیل کر اتنے ہی رنز بنائے،بھارت کے کے ایل راہول نے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 58 اننگز کا سہارا لیا جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 62 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close