آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی

نئی دہلی (آئی این پی)آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی،موہالی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،میتھیو ویڈ نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کیمرون گرین 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کی جانب سے اکشڑ پٹیل نے تین جبکہ امیش یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں،

اس سے قبل بھارت نے اپنی اننگز میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے تھیہاردیک پانڈیا نے 71 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 55 اور سوریا کمار یادیو 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھیآسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close