نسیم شاہ کا اپنے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان، رقم کا آدھا حصہ سیلاب متاثرین کے فنڈز میں جمع کرائوں گا

شارجہ ( آئی این پی ) ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ کے مرد بحران فاسٹ بائولرنسیم شاہ نے حسنین کی جانب سے د یئے گئے دوچھکے والے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا میں جاری ویڈیو میں ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ کے مرد بحران فاسٹ بائولرنسیم شاہ نے حسنین کی جانب سے دیے گئے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ،

جاری ویڈیو میں دیکھا یا گیا کہ فاسٹ بائو لر محمد حسنین کی نسیم شاہ کو اپنا بیٹ جیسے نسیم شاہ نے افغانستان میچ میں کھلینے کے لیے میدان میں لیا تھا وہی بلا بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر محمد حسنین کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ بدھ کو نسیم شاہ نے جو اننگز کھیلی وہ لاجواب تھی اورپاکستان کو میچ جیتا کر تاریخ دہرائی ہے ، جاوید میانداد نے شارجہ میں ایسا ہی چھکا لگایا تھا اور اب ہمارا نسیم شہزادے نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔حسنین نے کہا کہ یہ میرا بیٹ ہے اور میں اسے نسیم کو بطور تحفہ دے رہا ہے آگے جو ان کی مرضی ہے وہ کریں۔نسیم شاہ نے بیٹ تحفے میں دینے پر حسنین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیٹ کو نیلامی کے لیے پیش کر رہا ہوں اور اس سے حاصل رقم کا آدھا حصہ سیلاب متاثرین کے فنڈز میں جمع کرائوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close