نسیم شاہ نےآخری اوور سے قبل بلا تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

دبئی (آئی این پی )ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔ اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کو کامیاب کیا۔میچ کے بعد گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھاکہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں، کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں، ساتھ والے بلے باز حسنین سے بلا تبدیل کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں ہے اور پھر اس سے چھکے لگے۔انہوں نے کہا کہ یہ میچ یادگار رہیگا اور سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں بولر ہوں۔ خیال رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 چھکے بھی لگائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close