دبئی (آئی این پی )پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کو جیت کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔میچ ختم ہوتے ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شکریہ نسیم شاہ شاندار اختتام کیلئے۔خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، سپر فور میں اس کا آخری میچ سری لنکا سے ہے جبکہ فائنل 11 ستمبر کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی نے بھی پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ویل ڈن نسیم شاہ ! سیلاب کی پریشانیوں میں گرین شرٹس نیخوشی کیلمحات دیے، آج زبردست کرکٹ میچ ہوا، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی اچھی کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں