شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف فتح پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کر دی

شارجہ (آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف فتح پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کردی ۔ جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے ہانگ کانگ کے خلاف جیت کو پاکستان کے سیلاب زدگان کے نام کر دیا۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ آج کی جیت پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام ہے،ہم اپنے لوگوں کیلئے کھیل رہے ہیں ، آپ تمام ہمارے دل میں ہیں ۔اس کے علاوہ شاداب نے اپیل کی کہ جو لوگ مدد کرسکتے وہ ملک میں فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔دریں اثناء متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آئوٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آٹ ہوگئی ۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا۔ مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ نواں بڑا مارجن ہے۔اس کے علاوہ ہانگ کانگ کا 38 پر آل آٹ ہوجانا آئی سی سی کے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کا کم ترین ٹوٹل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close