کے پی ایل سیزن 2، میرپور رائلز کی بڑی کامیابی، مظفرآباد ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کے پی ایل سیزن 2، میرپور رائلز کی بڑی کامیابی،آخری لیگ میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔میرپور رائلز کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔۔

رائلز نے اپنے آخری لیگ میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ ٹو میں سلاٹ پکی کرلی، رائلز کو اب فائنل میں جانے کے دو مواقع ملیں گے۔۔

ایونٹ کے انیسویں میچ میں رائلز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے بولرز نے درست ثابت کر دکھایا۔ ٹائیگرز ابتدا سے ہی دباؤ میں رہے، سات بلے باز ننانوے کے مجموعے پر چلتے بنے۔ انور علی کی چوالیس رنز کی مزاحمت نے ٹوٹل آٹھ وکٹوں پر ایک سو پینتیس رنز تک پہنچایا۔ عماد وسیم، شاداب مجید اور کاشف علی نے دو دو شکار کیے۔جواب میں رائلز کے اوپنر حسن نواز نے جارحانہ بلے بازی کی۔۔

حسن نے چار فلک شگاف چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے سترہ گیندوں پر اکتالیس رنز اسکور کیے۔۔۔ محمد اخلاق نے چونتیس گیندوں پر ناقابل شکست ففٹی بنائی۔۔ رائلز نے چار وکٹوں پر پندرہو یں اوور میں ہدف باآسانی حاصل کیا اور ایونٹ میں چوتھی فتح سمیٹی۔۔۔ شاندار بولنگ پر شاداب مجید میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close