یہ تین کھلاڑی ہمیں دیدو، آسٹریلیا نے پاکستان کے کن تین کھلاڑیوں سے رابطہ کر لیا؟

کینبرا(پی این آئی) یہ تین کھلاڑی ہمیں دیدو، آسٹریلیا نے پاکستان کے کن تین کھلاڑیوں سے رابطہ کر لیا؟۔۔۔ آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش کی جانب سے تین پاکستان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ بگ بیش کی مختلف ٹیموں کی جانب سے حارث رؤف، فخر زمان اور شاداب خان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ٹیموں کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیش کش موصول ہوگئی ہے ،تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی اجازت کے بعد کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شاداب خان، حارث روف، شعیب ملک اور عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close