دبئی(پی این آئی )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے عبوری چیف ایگزیکٹوجیوف الارڈس نے کہا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان کچھ تناو ہے، جس کے باعث فوری طور پر سیریز ہونا ممکن نہیں۔دبئی میں آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی مستقبل میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز کو کرانے میں کسی طرح کا کردار نبھائے گا؟
اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز میں ہمارا کردار نہیں ہے، ظاہرہے دونوں ٹیمیں جب کھیلتی ہیں تو ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان کچھ تناوہے، جس کے باعث ہم فوری طور پر سیریز ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں