ابو ظہبی (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ میچ کے دوران سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون کو بار بار سکرین پر دکھایا جاتا رہا جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کی والدہ ہیں۔نیوزی لینڈ کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرتی اور پورے میچ میں انتہائی تناؤ کا شکار رہنے والی یہ خاتون ڈیرل مچل کی والدہ ہیں۔
یہ وہی ڈیرل مچل ہیں جنہوں نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 72 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ انہیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرل مچل نے بتایا کہ ان کی والدہ صرف ان کا میچ دیکھنے کیلئے بہت لمبا سفر کرکے آئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں