آئی سی سی کی جانب سے کس پاکستانی کھلاڑی کوپلیئر اف دی منتھ قرار دے دیا گیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

دبئی(پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی
بلے باز آصف علی کو بھی نامزد کردیا ۔ آئی سی سی نے اکتوبرکی پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی ہیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں،

پلیئر آف دی منتھ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ آصف علی نے گزشتہ ماہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں 273.68کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 52 رنز سکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر 27 رنز کیے ، اور پاکستان کو فتح دلائی۔اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر شاندار کامیابی دلوائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close