سینیٹر فیصل سلیم کا پی ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی پر معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)اراکین سینیٹ فاسٹ بائولر شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل سلیم نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی پر معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے قوم کی جانب سے شعیب اختر سے معافی مانگی۔سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہے جس نے کرکٹ کی دنیا میں نام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سینیٹر شعیب اختر کے ساتھ جو ہوا اس کا مجھے بے انتہا افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے قومی ہیروز کو عزت نہیں دے سکتے تو ان کی بے عزتی کا حق ہمیں بالکل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close