ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کہیں ورلڈکپ سے باہر نہ ہوجائے، شعیب اختر

اسلام آباد(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹا شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا ، افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔دوسری جانب اپنے سوشل میڈا پیغام میں بھی انہوں نے قومی تیم ی دل کھول کر تعریف کی اور اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے تو دل خوش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ت ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں