اب تو ہر ٹیم پاکستان کیساتھ کھیلنے سے ڈرتی ہے، پاکستان کی شاندار کارکردگی کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی بول پڑے

لندن(پی این آئی)اب تو ہر ٹیم پاکستان کیساتھ کھیلنے سے ڈرتی ہے، پاکستان کی شاندار کارکردگی کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی بول پڑے۔۔۔  انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں اب ہر ٹیم پاکستان سے کھیلنے سے ڈرے گی۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اسوقت شاندار ہے۔

وہ یقینی طور پر سیمی فائنل میں پہنچیں گے، اب ہر ٹیم دعا کرے گی کہ سیمی فائنل میں انکا مقابلہ کسی دوسری ٹیم سے ہو اور وہ انہیں شکست دے دے۔ ان کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close