دو میچز کھیلنے کی پابندی کے بعد فخر زمان سے متعلق اہم خبر

لاہور قلندرز کے بنگلادیشی کرکٹر پرویز حسن ایمون انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق پرویز حسن ایمون ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران آصف علی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے میں چوٹ آئی۔

لاہور قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹئیر کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام اور ری ہیب کا مشورہ دیا۔ اسی وجہ سے فرنچائز نے انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرویز ایمون آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد اپنے وطن روانہ ہوں گے، جبکہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب فخر زمان کو لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ دو میچز کی پابندی کے باعث ٹیم کے گزشتہ میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close