بابراعظم کا ایک اور اعزاز، پی ایس ایل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے 4 ہزار رنز مکمل کر لیے، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ سنگِ میل 104 میچز میں عبور کیا، جس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

انہوں نے پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ہے، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔

بابر اعظم کی اس شاندار کارکردگی کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، اور انہیں لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹرز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close