ایران فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔ ٹیم 15 جون کو لاس اینجلس سے مہم کا آغاز کرے گی، یہ اعلان فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کیا۔
انفینٹینو نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا ہے کیونکہ یہ ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا، اور ایران کے سپورٹس منسٹر نے بھی ٹیم کو ایسے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا جو ملک کے مخالف سوچ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






