لاہور قلندرز نے سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
فرنچائز کے اعلامیے کے مطابق واقعے کی مکمل اندرونی تحقیقات کی گئیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ لاہور قلندرز نے اس پیشرفت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ہوٹل میں پیش آنے والے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جبکہ حقیقت میں یہ دانستہ خلاف ورزی نہیں بلکہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ تاہم ٹیم نے احتساب اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے جرمانہ عائد کیا۔
فرنچائز نے واضح کیا کہ وہ سکیورٹی پروٹوکولز کا مکمل احترام کرتی ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں سکندر رضا کے مہمانوں کو سکیورٹی حکام کی ہدایت کے باوجود پلیئرز ایریا میں لے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






