نسیم شاہ پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر فاسٹ باولر نسیم شاہ پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

۔ایک انٹرویو میں اس حوالے سوال کیے جانے پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پی سی بی کو نسیم شاہ کو باقیوں کے ایک مثال بنا دینا چاہیئے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ کرکٹرز کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، ان کے سینٹرل کانٹریکٹ میں بھی یہ چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز پاکستان کی نمائدگی کرتے ہیں، انہیں اپنے نظریات اپنے تک رکھنے چاہیئیں، اس ماحول میں ایسی باتیں کرنا بے وقوفی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ نسیم شاہ کے لیے تاحیات پابندی کے علاوہ کوئی لفظ نہیں ہونا چاہیے، میں ن لیگ والا نہیں، کسی کو سیاسی بیان دینا ہے تو سیاست میں آئیں، اب کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے، معافیاں دے کر ہم کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close