اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں نئے قانون کا اطلاق کیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت ہر میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کرائیں گے۔ ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں 11 کھلاڑی اور 4 متبادل کھلاڑی شامل کرنا ضروری ہوگا۔
اگر دو ٹیمیں پلیئنگ الیون جمع کرائیں تو ٹاس کے بعد ہر کپتان ایک پلیئنگ الیون کا انتخاب کرے گا۔ منتخب شدہ پلیئنگ الیون پر کپتان دستخط کریں گے اور حتمی جمع ہونے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






