پی ایس ایل 11: مزید دو آسٹریلوی کرکٹرز کو شامل کر لیا گیا

لاہور: آسٹریلوی کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں شامل ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ گرین کو میکس برائنٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، جو انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ راولپنڈی کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ فرنچائز ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ کو انگلش کرکٹر لاوری ایونز کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close