انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست میں ابھیشک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ایشان کشن دوسرے اور صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ سوریا کمار یادیو دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
باؤلرز کی درجہ بندی میں راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، ورن چکرورتی دوسرے جبکہ ابرار احمد تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ ایڈم زیمپا ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ لوکی فرگوسن بارہ درجے ترقی کے ساتھ 39ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں سکندر رضا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ ہاردک پانڈیا دوسرے اور صائم ایوب تیسرے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






