بھارت میں کرکٹ کھیل کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کھلاڑی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے حافظ تھانہ گنج میں 22 سالہ نوجوان ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ کھیل کے دوران اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ چند لمحوں میں گر کر بے ہوش ہو گیا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔ طبی رپورٹ کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ثاقب بی ایڈ کا طالبعلم تھا اور عید کی چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا۔ اس کی اچانک موت کی خبر سن کر اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثاقب نہایت خوش اخلاق اور ملنسار نوجوان تھا جسے بچپن سے کرکٹ سے خاص لگاؤ تھا اور وہ مقامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






