بابر اعظم نے کرکٹ کھیلنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

بابر اعظم نے اس حوالے سے لاہور وائٹس کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہدایت نہیں کی تھی بلکہ انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ میں بہتری کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ وہ خاص طور پر اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

بابر اعظم آنے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں جہاں وہ پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close