پی ایس ایل 11 کے مجوزہ شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ 26 مارچ سے باضابطہ طور پر شروع ہو گا۔ پلے آف کا ایک میچ راولپنڈی اور دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گا، جبکہ پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور فائنل کی میزبانی 3 مئی کو لاہور کرے گا۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہو گا، جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں تمام ٹیمیں 3، 3 میچز کھیلیں گی۔ اس طرح پلے آف سے قبل ہر ٹیم کے مجموعی میچز 10 ہو جائیں گے۔

دوسرے مرحلے کے پہلے گروپ میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی (پنڈیز)، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close