شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کے بولنگ سٹائل پر سخت تنقید

شاہد آفریدی نے حالیہ ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ ہونے کے باوجود بولر بار بار غلطیاں دہرا رہا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آخری اوور میں بولنگ کے لیے حکمت عملی واضح ہونی چاہیے، خاص طور پر جب سامنے دائیں ہاتھ کا بیٹر ہو تو راؤنڈ دی وکٹ بولنگ کرتے ہوئے گیند کو وکٹوں کے اندر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار سمجھانے کے باوجود غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں اور کھلاڑیوں میں سیکھنے کا رجحان کم دکھائی دیتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں صرف ایک یا دو کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کے بجائے پوری ٹیم کو ذمہ داری لینا چاہیے، اور پاکستان کرکٹ کی سوچ عالمی معیار سے پیچھے رہ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close