انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جس کے تحت سیمی فائنل میچز کے انعقاد سے متعلق نئی وضاحت جاری کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، خواہ اس کا مقابلہ بھارت سمیت کسی بھی ٹیم سے ہو۔
شیڈول کے مطابق اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اس کا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولمبو میں ہوگا۔ تاہم اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو پہلا سیمی فائنل بھی کولمبو میں ہی ہوگا۔
آئی سی سی نے مزید واضح کیا ہے کہ اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچیں تو پہلا سیمی فائنل کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
اگر بھارت سیمی فائنل میں جگہ بناتا ہے تو وہ ممبئی میں میچ کھیلے گا، تاہم اگر مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہو تو میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






