سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کے خلاف وزیراعظم سے مطالبہ

سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بچوں کے حق میں انصاف دلانے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ جب وہ تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں، اس دوران انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا اور ان کے نومولود بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2023 میں ان کے ایک بچے کا زبردستی اسقاط حمل کروایا گیا، اور جب وہ آواز بلند کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تو انہیں دبایا گیا۔ اب وہ اپنے بچوں کے حق میں انصاف کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کر رہی ہیں۔

ثانیہ نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی سے بدلہ لینا نہیں بلکہ صرف اپنے بچوں کے لیے انصاف حاصل کرنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مبینہ دھمکی آمیز پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے بیٹے سے ملاقات کی درخواست پر انہیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی معروف شخصیات نے ثانیہ اشفاق کے حق میں آواز بلند کی اور انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔ تاحال عماد وسیم کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close