ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد سپر 8 مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی، جس کے بعد بھارتی ٹیم سپر 8 میں پہنچ گئی۔
پاکستان کے لیے سپر 8 میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے، تاہم سپر 8 میں پہنچنے کے باوجود پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں نہیں ہوں گے۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی اور 4، 4 ٹیموں کے دو نئے گروپس بنیں گے۔
سیمی فائنل میں گروپ 1 کی ونر ٹیم گروپ 2 کی رنر اپ ٹیم اور گروپ 1 کی رنر اپ ٹیم گروپ 2 کی ونر ٹیم سے مقابلہ کرے گی، اس لیے پاکستان اور بھارت ممکنہ طور پر صرف سیمی فائنل یا فائنل میں ہی مد مقابل آسکتے ہیں۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ اور فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






