پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔
بھارتی شائقین پاکستان کے ساتھ اہم میچ سے قبل اسٹار اوپنر ابھیشیک شرما کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش میں مبتلا تھے، تاہم حالیہ ویڈیو نے ان کی پریشانی تھوڑی کم کر دی ہے جس میں ابھیشیک شرما نے خود اپنی صحت کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔
پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل وائرل سوشل میڈیا کلپ میں ابھیشیک شرما ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران بیمار ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھیشیک نمیبیا کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد کھانے کے دوران ہندوستانی ڈریسنگ روم میں نظر آئے۔
ابھیشیک سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیسے ہیں، اس کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے، ان سے پھر پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ٹھیک ہیں تو وہ دوبارہ کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے اور میں بھی اچھا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






