آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی نے سنجیدہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو منانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا اعلیٰ سطحی وفد چند گھنٹوں میں لاہور پہنچ رہا ہے جہاں پاک بھارت میچ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

وفد کی قیادت آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کریں گے اور وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر بورڈ حکام سے مذاکرات کریں گے۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہوں گے، جو پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیشی بورڈ دونوں کو راضی کر کے پاک بھارت میچ کے انعقاد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اجلاس کے بعد وفد آج ہی واپس روانہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close