ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن پہلے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں، اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا ہے کہ ہم پر امید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے، ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے، ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس بولرز موجود ہیں۔
اس سے قبل فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے جہاں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






