پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ، بنگلہ دیشی حکومت کا ردِعمل سامنے آگیا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنگلہ دیشی حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشیرِ کھیل آصف نذرل نے پاکستان کے مؤقف کو اصولی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بنگلہ دیشی مشیرِ کھیل آصف نذرل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے معاملے پر اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، جس پر وہ پاکستانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

آصف نذرل نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رہنا چاہیے اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں منصفانہ اور غیر جانبدار رویہ اپنانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان کو تنازعات سے دور رکھنا ہی عالمی سپورٹس کی بہتری کے لیے اہم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close