بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے لیے آئی سی سی کے فیصلے کو تسلیم کر لیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے موقف کو قبول نہیں کیا کہ ٹیم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں میچز نہیں کھیل سکتی۔
آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنازع کو مزید طول نہیں دیا جائے گا اور آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






