پاک بھارت کا انتہائی اہم میچ، تاریخ سامنے آ گئی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

سپر سکس مرحلے میں ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں سے ہر گروپ کی دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گا، جبکہ دوسرا اور انتہائی اہم میچ بھارت کے خلاف یکم فروری کو شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ بھارت گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا، جبکہ پاکستان اپنی گروپ پوزیشن میں دوسرے نمبر پر رہا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز تین اور چار فروری کو کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close