پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ عبدالصمد ڈراپ ہو گئے اور فاسٹ بالر حارث روف اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے علاوہ فخر زمان، صائم ایوب، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر اور محمد سلمان مرزا بھی شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔
ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ تین میچز 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






