آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز **ایلیسا ہیلی** نے بھارت کے خلاف آئندہ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 295 میچز میں **7,000 سے زائد رنز** بنائے اور وکٹ کیپر کے طور پر **275 آؤٹ** کیے، جس میں کیچز اور سٹمپنگز شامل ہیں۔
انہوں نے 2023 میں آسٹریلیا کی مکمل کپتانی سنبھالی تھی اور **8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز** میں اپنی ٹیم کا حصہ رہیں۔ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر **میچل اسارک** کی اہلیہ بھی ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہوں نے کہا، **”میں ملے جلے احساسات کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں۔ میں اب بھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں، لیکن شاید مقابلے کی وہ شدت اب باقی نہیں رہی۔ اس لیے یہ ریٹائر ہونے کا مناسب وقت ہے۔”**
انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی، لیکن بھارت کے خلاف گھریلو میدانوں پر آخری بار **ایک روزہ اور ٹیسٹ میچ** ضرور کھیلیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






